کراچی میں کار شو روم سے چور 25 لاکھ کا سونا لے اڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی میں ایم اے جناح روڈ اسلامیہ کالج کے قریب ایک شو روم سے 25 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری ہو گیا ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق اسلامیہ کالج کے قریب واقع کار شو روم سے نامعلوم چور نے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا لیے ، جمشید کوارٹر پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق چوری ہونے والے زیورات میں 4 سونے کے کڑے، ایک ہار اور 2 ٹاپس شامل ہیں، شو روم مالک کے مطابق 19 ستمبر کی رات تک سونے کے زیورات لاکر میں تھے، 21 ستمبر کو ملازم نے شو روم کے تالے ٹوٹنے کی اطلاع دی، جب انہوں نے شو روم پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی تو واردات کے بارے میں معلوم ہوا، نامعلوم چور نے 20 ستمبر کی صبح تقریباً 8 بجکر 20 منٹ پر واردات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی اورریلیف اسکیم پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس
رپورٹ کے مطابق چور تالے توڑ کر لاکر سے سونے کے زیورات نکال کر فرار ہو گیا۔