کاؤنٹی کرکٹر رابن داس کیخلاف زیادتی کے 2 مقدمات، عدالت طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انگلش کاؤنٹی کرکٹر رابن داس کو خاتون سے زیادتی کے 2 مقدمات میں چارج کر دیا گیا ہے۔
میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق رابن داس کو 23 جولائی 2026ء کو زیادتی کے 2 الزامات میں چارج کیا گیا، 24 سالہ رابن داس 9 اکتوبر کو اِنر لندن کراؤن کورٹ میں پیش ہوں گے۔
برطانوی پولیس کے مطابق مقدمہ مارچ 2024ء میں برکسٹن میں خاتون سے مبینہ زیادتی کی رپورٹ کے بعد شروع ہوا، رابن داس کو اگست 2025ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ماہر افسران کی جانب سے مسلسل معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:جاپان کیخلاف امپائر پر دباؤ ڈال کر فیصلہ تبدیل کروانے پر بھارتی کھلاڑی تنقید کی زد میں
رابن داس ایسیکس کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ٹاپ آرڈر بیٹر ہیں، ایسیکس نے مقدمے کے بعد رابن داس کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا۔
دوسری جانب ایسیکس کلب نے قانونی کارروائی مکمل ہونے تک اس پر مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
رابن داس نے 2020ء میں ایسیکس کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا تھا، وہ 60 میچز کھیل چکے ہیں۔