ایران سے جنگ مڈٹرم الیکشن کے بعد ہی ختم ہوگی: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

Sep 10, 2026 | 08:08:AM
ایران سے جنگ مڈٹرم الیکشن کے بعد ہی ختم ہوگی: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مڈ ٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی اور تیل کی قیمتیں تیزی سے گر جائیں گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیلاس روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے کے خواہاں نہیں تاہم مذاکرات کا امکان موجود ہے، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول امریکا کے پاس ہے، ایرانی بحریہ کے 9 جہاز تباہ کردیئے، ایران کے محاصرے کے نتائج اچھے آرہے ہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا ہے کہ پیوٹن یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدہ چاہتے ہیں، مغربی کنارے پر عائد پابندیوں کے معاملے پر اسرائیل سے بات کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے پیوٹن معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ اچھی گفتگو ہوئی، امریکی صدر نے پیوٹن کے ساتھ ملاقات کا امکان بھی ظاہر کردیا۔