27 ستمبر پی ٹی آئی ممکنہ احتجاج کا معاملہ،بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Sep 09, 2026 | 16:23:PM
27 ستمبر پی ٹی آئی ممکنہ احتجاج کا معاملہ،بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے جڑواں شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تیاریاں شروع کر دیں،راستوں کی ممکنہ بندش کے لئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق افسران کے تقرر و تبادلے بھی احتجاج کے پیش نظر کئے گئے،دیگر صوبوں سے بھی پولیس کی نفری طلب کی جائے گی،مظاہرین کو اسلام آباد داخلے سے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ تین حصار میں ریڈ زون کی سیکیورٹی تعینات ہو گی،آئی جی اسلام آباد کمانڈ اینڈ کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر سے صورتحال مانیٹر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  چھوٹے صوبے بن گئے تو پٹرول سستا ہو جائے گا؟