PPSC کامختلف محکموں کی آسامیوں کےنتائج کا اعلان 

Sep 24, 2026 | 12:10:PM
PPSC کامختلف محکموں کی آسامیوں کےنتائج کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھو کھر)پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آفس کوٹ ادو، سٹینوگرافر کی 2 آسامیوں پر کوئی امیدوار انگریزی شارٹ ہینڈ ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہو سکا،،پنجاب فوڈ اتھارٹی میں پبلک ریلیشنز آفیسر کی ایک آسامی پر 5 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں،  کامیاب ہونے والےامیدواروں میں ردا سعید، اوصاف احمد جلال، اُسامہ غیور، محمد حسنت اکبر اور محمد سلیمان شامل ہیں،خواتین کے لیے جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 6 آسامیوں پر 121 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:یونین کونسل سروس رولز 2026 منظور،نئے ملازمین کو پے سکیل اور پنشن نہیں ملے گی
کامیاب امیدواروں میں صفیرا شرف، رابعہ کنول، طیبہ ریاض، خدیجہ جمیل اور روباب نواز شامل ہیں،جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی ایک آسامی پر 20 امیدواروں کو تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیا گیا ،کامیاب  ہونے والوں میں بختاور وحید، فہد امین، زاہد علی، نومان علی، سیف اللہ شامل ہیں، لوکل گورنمنٹ میں چیف آفیسر کی 20 آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کیاگیا ہے۔

چیف آفیسر کی آسامیوں پر19امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں،اقلیتی کوٹے کی ایک آسامی موزوں امیدوار کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہ گئی ہے،امیدواروں میں عثمان اعظم، جاوید ممتاز، شاہ زیب احمد، احمد سعید، محمد ذیشان اورنصیر شامل، سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد  کی جانب سےنتائج جاری کئے گئے ہیں۔