PPSC کا مختلف عہدوں کے نتائج کا اعلان

Sep 15, 2026 | 11:56:AM
PPSC کا مختلف عہدوں کے نتائج کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پی پی ایس سی  نے 4 محکموں کےمختلف عہدوں کے تحریری اور 3 محکموں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب سروس ٹربیونل میں سٹینو گرافر کی آسامیوں کیلئے 9 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ،سفارش کیے گئے امیدواروں میں محمد سعد، عدیل وارث، آمنہ، محمد سفیان اور محمد سہیل طارق شامل ہیں۔

انوائرنمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بائیو ڈائیورسٹی کیلئے1امیدوار کامیاب ہوا، ،پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ایڈمن آفیسر کیلئے 4 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دیے گئے،کامیاب امیدواروں میں محمد اویس شریف، حافظ محمد کاشف، کومل فاطمہ اور عائشہ محمود شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندرحیات نے سکولز میں کلاسز لینے کا آغاز کردیا

ڈپٹی کمشنر آفس شیخوپورہ میں جونیئر کلرک کی 19 آسامیوں پر 75 امیدوار کامیاب ہوئے ،کامیاب امیدواروں میں آمنہ بی بی، حرا اسد، صدف نور، ثناء امجد اور کنزہ ظفر شامل ہیں۔

ٹیپا لاہور میں سب انجینئر مکینیکل کی1آسامی پر 5 امیدوار انٹرویو  کیلئےکامیاب ہوئے ،کامیاب امیدواروں میں عامر شہزاد، محمد بلال، زبیر احمد، محمد فیصل اور شکیل احمد شامل ہیں۔

محکمہ خزانہ ، ڈپٹی اکاؤنٹنٹ کی 60 آسامیوں پر 301 امیدوار انٹرویوکیلئے کامیاب ہو ئے،امیدواروں میں رابعہ کنول، بشریٰ مراد، رابعہ عباس، نمرہ صدیق اور  سمن شبیر گوندل و دیگر شامل ہیں۔

چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں آڈٹ آفیسر کی1آسامی پر 5 امیدوار کامیاب ہو ئے ،امیدواروں میں محمد غفران، شعیب حیدر، محمد احمد اعوان، محمد ذیشان وحید ملک اور عمر شہزاد شامل ہیں۔

حتمی نتائج کے اعلان  کے بعد سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد  کی جانب سے  کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے  گئے  ہیں۔