صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندرحیات نے سکولز میں کلاسز لینے کا آغاز کردیا

Sep 15, 2026 | 11:45:AM
 صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندرحیات نے سکولز میں کلاسز لینے کا آغاز کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سرکاری سکولوں میں براہ راست کلاسز لینے کا آغاز کردیا۔

صوبائی وزیر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لدھڑ میں پہلی کلاس لی اور طالبات کو تدریس کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا۔

رانا سکندر حیات نے میٹرک اور پانچویں جماعت کی کلاسز کو لیکچر دیا، صوبائی وزیر تعلیم نے طالبات کو انگریزی کا مضمون پڑھایا اور بعد ازاں ان کا امتحان بھی لیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے سکول کے تعلیمی اور بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے 3 اضافی کلاس رومز اور ایک سٹیم لیب بنانے کی ہدایت کردی۔

رانا سکندر حیات نے طالبات کے لیے کھیلوں کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے والی بال، کرکٹ اور دیگر سپورٹس کٹس فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا:مسافر طیارےمیں خاتون کی نازیبا حرکت، اترتے ہی گرفتار

طالبات کی جانب سے مطالبے پر صوبائی وزیر تعلیم نے سکول میں فوری طور پر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کی بھی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کو بنیادی سہولیات اور ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔