پنجاب حکومت کی سرکاری محکموں میں براجمان کرپٹ افسران کیخلاف مہم جاری

Sep 13, 2026 | 15:44:PM
پنجاب حکومت کی سرکاری محکموں میں براجمان کرپٹ افسران کیخلاف مہم جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤدلشادحسین) پنجاب حکومت کی سرکاری محکموں میں براجمان کرپٹ افسران کے خلاف مہم جاری ہے۔
پنجاب حکومت کی کرپشن کے خلاف آپریشنل کی گئی ہیلپ لائن 1350پر شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے،ہیلپ لائن پر دس روز میں 2 ہزار 700 سے زائد درخواستیں حکام کوموصول ہوگئیں ۔
ہیلپ لائن 1350 پر موصول ہونےوالی شکایات میں سے 1705 درخواستیں حل کرلی گئیں جبکہ کرپشن کے خلاف شکایات میں 903 درخواستوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت اورسپریم کورٹ میں چھٹیاں ختم
شہریوں نے پولیس،ضلعی و تحصیل انتظامیہ اورریونیو سمیت مختلف محکموں کے افسران و اہلکاروں کے خلاف شکایات کی ہیں،شہریوں کی شکایات کے نتیجے میں متعدد افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے اور گرفتاریاں ہوئیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے کہاگیاہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رکھا جائے گا۔