وفاقی آئینی عدالت اورسپریم کورٹ میں چھٹیاں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ,امانت گشکوری)وفاقی آئینی عدالت اورسپریم کورٹ میں چھٹیاں ختم ہوگئیں جس کے بعد کل سے اہم کیسز پر سماعت ہوگی۔
وفاقی آئینی عدالت میں کل 2 اہم مقدمات پر سماعت ہوگی،چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سہیل آفریدی کیخلاف کیس کی سماعت کرے گا۔
سہیل آفریدی کیخلاف درخواست شیر افضل مروت نے دائر کر رکھی ہے جس میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کی بھی استدعا کی گئی ہے،بنچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہونگے۔
وفاقی آئینی عدالت میں دوسرا اہم کیس بانی پی ٹی آئی کی طرح دیگر قیدیوں کو پرائیویٹ ہسپتال سے علاج کرانے کا فکس ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا،اڈیالہ جیل میں قید تین قیدیوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل وفاقی آئینی عدالت میں دائر کر رکھی ہے،اپیل میں بانی پی ٹی آئی کی طرح دیگر قیدیوں کو بھی طبی سہولیات دینے کی استدعا کی گئی ہے،اپیل میں تین قیدیوں نے ذاتی خرچ پر پرائیویٹ ہسپتال سے علاج کرانے کی استدعا کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حنا جاوید قتل کیس؛ اہلخانہ کا شواہد میں ٹیمپرنگ اور تفتیش پر اظہارعدم اعتماد
سپریم کورٹ میں کل نئے عدالتی سال کی تقریب منعقد ہوگی،سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی شفاء ہسپتال منتقلی کیس کی سماعت 16 ستمبر کو ہوگی،ہسپتال منتقلی کے 18 اگست کے حکم کیخلاف وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل پر سماعت بھی 16 ستمبر کو ہوگی،عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت بھی 16 ستمبر کو ہوگی،سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر تاحال اگلے عدالتی ہفتے کی ریگولر کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی۔