وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر فراڈ کیا، سہیل آفریدی کا کابینہ اجلاس میں الزام

Aug 28, 2026 | 19:02:PM
وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر فراڈ کیا، سہیل آفریدی کا کابینہ اجلاس میں الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے الزام لگایا ہے کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے بانی کو ہسپتال  بھیجنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر فراڈ کیا۔

سہیل آفریدی  نے پشاور میں خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں الزام لگایا کہ  پی ٹی آئی کے بانی کو اڈیالہ جیل سے "جعلی طریقہ سے" ہسپتال لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ  سپریم کورٹ نے عمران خان کا بہن اور ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں علاج کرنے کا حکم دیا تھا۔ خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کی صحت کے حوالے سے انتہائی تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ 

 وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ  خیبرپختونخوا حکومت عدالتوں سے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے جاری احکامات پر من و عن عملدرآمد کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وفاقی حکومت کی نگرانی میں عمران خان کی صحت خراب ہوئی ہے۔ بانی کو جب ناحق گرفتار کیا جا رہا تھا تو وہ مکمل صحت مند اور سپر فٹ تھے۔ ان کو  آٹھ، نو ماہ سے مسلسل قیدِ تنہائی میں رکھا گیا۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسا رویہ کبھی نہیں دیکھا گیا،  بانی کی صحت کے مسائل اسی رویے کا نتیجہ ہیں۔ 

سہیل آفریدی نے کہا کہ عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنا عدلیہ اور ججز کی توہین ہے۔ ہم عدالتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ پوری قوم کی نظریں عدالتوں کی طرف ہیں، عدالتوں نے انصاف کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  پمز کا ای ڈی قاتل، اس کو گرفتار کریں، سینیٹ میں سعدیہ عباسی کا احتجاج