محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایکسٹریم ہارڈ شپ کے تحت تبادلوں پر پابندی اٹھا لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایکسٹریم ہارڈ شپ کے تحت اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی اٹھا لی ۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اساتذہ 28 ستمبر سے 8 اکتوبر تک تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کروا سکیں گے،درخواستوں کی سکروٹنی 16 اکتوبر تک مکمل کی جائے گی،اساتذہ کے اعتراضات 3 نومبر تک وصول کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا چھوٹے فونٹ والی ایف آئی آرز کا فونٹ بڑھانے کا حکم
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 20 نومبر تک اساتذہ کی دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی اوردسمبر کے پہلے ہفتے میں تبادلوں کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔