لاہور ہائیکورٹ کا چھوٹے فونٹ والی ایف آئی آرز کا فونٹ بڑھانے کا حکم

Sep 24, 2026 | 09:43:AM
لاہور ہائیکورٹ کا چھوٹے فونٹ والی ایف آئی آرز کا فونٹ بڑھانے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے چھوٹے فونٹ والی ایف آئی آرز کا فونٹ بڑھانے کا حکم دیدیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پولیس سے منگل تک اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پولیس کی جانب سے انتہائی چھوٹے فونٹ میں ایف آئی آرز دینے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے مکالمہ کیاکہ آپ نے دیکھی ہے ایف آئی آر، عینک کے ساتھ بھی نہیں پڑھی جا رہی،یہ تو پڑھی نہیں جا رہی، اسے پڑھیں گے یا ختم کریں گے،ہر کیس میں یہ پرابلم نظر آ رہی ہے،پیپر ختم کرتے کرتے ہماری نگاہ ختم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
آئی جی پنجاب نے عدالت کوبتایاکہ ایف آئی آرز کا فونٹ بڑھانے کے لیے چیئرمین پی آئی ٹی بی کو مراسلہ لکھ دیا، اب کوئی بھی ایف آئی آر زوم کرکے 70 فیصد تک بڑھائی جا سکے گی۔