ایران، امریکا کشیدگی میں کمی کی امید، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم

Sep 24, 2026 | 08:41:AM
ایران، امریکا کشیدگی میں کمی کی امید، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو معمولی کمی دیکھی گئی، ایک روز قبل قیمتوں میں تقریباً 4 فیصد اضافے کے بعد ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کا راستہ کھلا رکھنے کے بیان نے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرلی۔

برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 94 سینٹ، یعنی 0.9 فیصد کمی کے بعد 102.1  ڈالر فی بیرل پر آ گئے، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 59 سینٹ، یعنی 0.7 فیصد کمی کے بعد 91.32 ڈالر فی بیرل رہی،اماراتی مربن خام تیل کی 4.06 فیصد اضافے کے ساتھ 113 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

عالمی تاجر امریکا کی جانب سے ڈیزل کی برآمدات پر ممکنہ پابندیوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، الٹرا لو سلفر ڈیزل کے مستقبل کے سودوں میں تقریباً 5 فیصد کمی ہوئی، جب ’پولیٹیکو‘ نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ 90 روزہ ڈیزل برآمدی پابندی کے منصوبے پر غور کر رہی ہے  تاہم وائٹ ہاؤس نے اس رپورٹ کی تردید کردی۔

بعد ازاں بلومبرگ نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے منگل کی رات تیل کی صنعت کے رہنماؤں سے رابطوں کے دوران ممکنہ ڈیزل برآمدی پابندیوں کے لیے تیار رہنے کو کہا۔

کرس رائٹ اس سے قبل بدھ کو کہہ چکے تھے کہ ڈیزل کی برآمدات پر پابندی مؤثر ثابت نہیں ہوگی، اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کی حمایت کا عندیہ دیا تھا، تجزیہ کاروں اور مارکیٹ پر نظر رکھنے والوں کے مطابق ایسی پابندی سے توانائی کی بلند قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آنے کے بجائے عالمی سطح پر ایندھن کی رسد متاثر ہونے اور معیشتوں میں مزید خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی صدرشی جن پنگ3 روزہ دورے پرامریکا پہنچ گئے،ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی

ادھر امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (EIA) کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکا میں خام تیل کے ذخائر 30 لاکھ بیرل بڑھ کر 426.4 ملین بیرل ہوگئے۔ رائٹرز کے سروے میں تجزیہ کاروں نے ذخائر میں 641 ہزار بیرل کمی کی توقع ظاہر کی تھی، تاہم اس کے برعکس ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایندھن کے ذخائر میں کمی ہوئی۔