مسلسل پانچویں روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ،جانیے فی تولہ کتنے کا ہو گیا

Sep 24, 2026 | 15:46:PM
 مسلسل پانچویں روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ،جانیے فی تولہ کتنے کا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں آج مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے جب کہ 10 گرام سونا 4800 روپے سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 175 روپے مقرر ہوگئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 171 روپے گر کر 6837 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 56 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 258 ڈالر پر آ گئی، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں مزید نیچے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک