سندھ میں 6 انتظامی یونٹ بننا چاہئیں، فاروق ستار

Sep 24, 2026 | 16:53:PM
سندھ میں 6 انتظامی یونٹ بننا چاہئیں، فاروق ستار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ میں 6 انتظامی یونٹ بننا چاہئیں اور  وسائل تمام علاقوں میں برابر تقسیم ہونا چاہئین۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کے  وسائل  پر سب کا حق ہے، عمرکوٹ، تھرپارکر، سکھر اور دیگر شہروں کو بھی ترقی دی جائے۔ نئے انتظامی یونٹس کے ذریعے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جا سکتے ہیں۔ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں کو ترقی کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ 

 عوام کو یہ حق ملنا چاہیے کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ وہ کیا چاہتے ہیں، اس مقصد کے لیے   ریفرنڈم کروایا جاسکتا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے   25 ٹاؤنز کے متعدد ملازمین ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والے واجبات ادا نہیں کیے گئے۔ ملازمین کی تنخواہوں سے کٹنے والی رقم کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی رہی، اس لیے ریٹائرڈ ملازمین کو ان کا حق ملنا چاہیے۔ملازمین کو ان کے ریٹائرمنٹ واجبات کی ادائیگی کے معاملے کو جلد حل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیئے:  پول: امریکیوں کو امریکہ میں قانون کی حکمرانی گرتی ہوئی نظر آنےلگی 

فاروق ستار نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے اختیارات سے متعلق کہا کہ اگر میئر کو اختیارات دیے جائیں تو بلدیاتی نظام بہتر انداز میں کام کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا ضروری ہے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نئے انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے مؤقف پر قائم ہے اور اس معاملے پر سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔