بسنت فیسٹیول ؛ انتظامی اور ثقافتی تیاریوں کے بارے میں اہم اجلاس

Sep 04, 2026 | 11:13:AM
 بسنت فیسٹیول ؛ انتظامی اور ثقافتی تیاریوں کے بارے میں اہم اجلاس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)بسنت فیسٹیول کی انتظامی اور ثقافتی تیاریوں کے بارے میں اہم اجلاس ہوا۔

 جیلانی پارک ہیڈ کوارٹر میں منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی لاہوراحمد عثمان جاوید کی زیر صدارت اجلاس میں میگا ایونٹ کے لائحہ عمل پر غورکیاگیا،ایڈیشنل مینجنگ ڈائریکٹر تسلیم اختر راؤ ، ڈائریکٹر فنانس احمد سعید منج،ڈائریکٹر مارکیٹنگ نعیم افضل ،ڈائریکٹرز جاوید حامد ، شاہ نواز وٹو ، فروخ اخلاق اوردیگرا فسران نےاجلاس میں شرکت کی۔
افسران کی جانب سے گزشتہ تہواروں کے انتظامات اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،شہر کی مرکزی شاہراہوں کی مختلف کیٹیگریز میں تقسیم اور عالمی معیار کے مطابق جدید آرائش کا منصوبہ بھی تیارکیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان کی طبیعت خراب ،اسپتال منتقل
منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی لاہوراحمد عثمان جاویدنے اس موقع پر کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق بسنت کو ایک تاریخی تہوار بنانے کا فیصلہ کیاہے،اس ایونٹ کو پنجاب کی ثقافت کا محفوظ، پرامن اور پرکشش چہرہ بنایا جائے گا۔