نئے صوبے لسانی یا ثقافتی بنیادوں پر نہیں، انتظامی تقاضوں کے مطابق بنیں گے:عبدالعلیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف )نئے صوبوں پر وفاقی وزیر احسن اقبال کے موقف کا استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے خیر مقدم، صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی طرف سے احسن اقبال کے لئے ایکس پر ستائش کا اظہار کیا گیا۔
عبدالعلیم خان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ یہ ا مر قابل اطمینان ہے کہ مختلف جماعتوں سے منسلک سیاسی اکابرین نئے صوبوں پر مثبت سوچ رکھتے ہیں۔
نئے صوبے لسانی یا ثقافتی بنیادوں پر نہیں، انتظامی تقاضوں کے مطابق بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول کی قیمتوں کے پیچھے چُھپا وہ سچ جو آپ سے چھپایا گیا!
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سسٹم کو کولیپس سے بچانے کیلئے نئے صوبے بنانے کی حمایت کر دی اور چار صوبوں کو تقسیم کر کے ملک میں 15 نئے صوبے بنانے کی حمایت کر دی۔
آج جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ بدین سے گھوٹکی تک جتنی بڑی آبادی ہے، اس پورے صوبہ کو کراچی میں بیٹھ کر نہیں چلایا جاسکتا۔