بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کیلئے اہم خبر آگئی

Sep 24, 2026 | 17:49:PM
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کیلئے اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کو شناختی کارڈز کی فوری تجدید کی ہدایت کردی گئی تاکہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے پروگرام کی تمام بینفشریز (مستحق خواتین) کے لیے ایک اہم اور ضروری ہدایت جاری کی ہے۔

انہوں نے تاکید کی ہے کہ جن خواتین کے قومی شناختی کارڈز کی میعاد ختم ہو چکی ہے، وہ کسی بھی تاخیر کے بغیر فوری طور پر اپنے کارڈز کی تجدید کروائیں۔

 چیئرپرسن بی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ جن مستحق خواتین کے شناختی کارڈز کی ایکسپائری ڈیٹ گزر چکی ہے، وہ فوراً نادرا ( کے قریب ترین مرکز کا رخ کریں اور اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کا عمل مکمل کروائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ شناختی کارڈ کی تجدید کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ مستحق خواتین کو ان کے سہ ماہی وظائف کی وصولی میں کسی بھی قسم کی دشواری، تاخیر یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں:  بھادوں کی آخری بارشیں، کہیں کہیں چھینٹے پڑے، اردگرد کے علاقے سوکھے رہے