آزاد جموں وکشمیر کے نومنتخب صدر ڈاکٹر نجیب نقی نےعہدے کا حلف اٹھا لیا 

Sep 24, 2026 | 18:31:PM
 آزاد جموں وکشمیر کے نومنتخب صدر ڈاکٹر نجیب نقی نےعہدے کا حلف اٹھا لیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سفیر رضا)آزاد جموں وکشمیر کے نومنتخب صدر ڈاکٹر نجیب نقی نے صدر ریاست کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

 صدر ریاست سے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے حلف لیا،حلف برداری تقریب میں وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت وزراء حکومت، ممبران اسمبلی اور سیاسی کارکنان نے شرکت کی۔ 

حلف برداری تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھیں : ایشین گیمز 2026 ؛پاکستان نے چین کو شکست دے دی