ایف آئی اے کراچی کی کارروائی، متروکہ وقف املاک پر غیر قانونی قبضہ ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک پر غیر قانونی قبضہ ختم کرا دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بھیم پورہ، نشتر روڈ پر 2 ارب روپے مالیت کی قیمتی جائیداد واگزارکرا لی گئی،ایف آئی اے نے 160 دکانیں اور 7 گودام سیل کرکے قبضہ ETPB کے حوالے کردیا۔
ترجمان کا کہناتھا کہ متروکہ وقف املاک کے کرایہ داروں پر تقریباً 10 کروڑ روپے کے واجبات تھے، کارروائی کے دوران Evacuee Trust Property No. LR-2/1/2 واگزار کرالی گئی۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ اس سے قبل جوڑیا بازار میں 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی متروکہ وقف جائیداد بھی واگزار کرائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل سواروں کو 600 روپے کا پیٹرول ڈلوانے پر صرف 100 روپے ادا کرنے ہوں گے