پاسپورٹ درخواستوں کی آن لائن پروسیسنگ پر ڈی جی امیگریشن کی زیر صدارت اجلاس
کیپشن: ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت زونل ہیڈز اور انچارجز کا زوم اجلاس
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت زونل ہیڈز اور انچارجز کا زوم اجلاس ہوا جس میں پاسپورٹ درخواستوں کی آن لائن پروسیسنگ اور سکروٹنی کے امور پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ درخواستوں کی پروسیسنگ کے طریقہ کار سے متعلق عملی رہنمائی فراہم کی گئی جبکہ پاسپورٹس کی ہوم ڈیلیوری سے متعلق مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے سروس کے فروغ اور شہریوں کو سہولت سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتے ہوئے پاسپورٹ خدمات کی فراہمی مزید مؤثر، تیز اور عوام دوست بنانے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
اُنہوں نے آپریشنل امور میں بہتری اور ادارہ جاتی تعاون مزید مضبوط بنانے کی ہدایت بھی کی۔