طائف اور ینیع شہر بڑی تباہی سے بچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے اپنے شہروں طائف اور ینبع پر حوثی گروہ کےحملوں کی کوشش ناکام بنا دی اور حوثیوں کے بھیجے ہوئے تمام خطرناک بیلسٹک میزائلوں کو راستے میں تباہ کر دیا۔
یمن میں سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے ترجمان ن ترکی المالکی نے تصدیق کی ہے کہ اُن کی فورسز نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے چھ بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کرتے ہوئے سعودی شہروں طائف اور ینبع پر حملوں کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے سوشل پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ حوثی گروہ کے ان اقدامات کا ’سخت اور بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا۔‘
ترکی المالکی نے مزید کہا کہ حوثی گروہ کی جانب سے سعودی عرب کی سلامتی اور شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا اور مملکت کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات جاری رہیں گے۔
یہ بھی پرھیئے: کینیڈا کا ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر 10 افراد اور اداروں پر پابندیوں کا اعلان