اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں مزید بارش کی پیشگوئی

Sep 24, 2026 | 20:44:PM
اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں مزید بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے شمال مغرب میں ایک بارش برسانے والا نظام موجود ہے،اگلے 02 سے 04 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 ٹیکسلا، واہ کینٹ اٹک،ہری پور ،مری، گلیات اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر تیز بارش ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔عوام  موسمی سرگرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں:عمرہ زائرین کیلئے ڈیجیٹل ویکسی نیشن کارڈ کی شرط میں تبدیلی

دیگر کیٹیگریز: موسم
ٹیگز: