طوفانی بارش اور فلیش فلڈ ؛ دو بچے جاں بحق، 15 مکان تباہ، مویشی بہہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سید نعمان شاہ) آج شام ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی کے علاقے کنڈ میں طوفانی بارش اور فلیش فلڈ آنے سے نقصانات کی اطلاعات مل رہی ہیں۔
بٹگرام میں شدید بارش اور مقامی پہاڑی نالے میں اچانک آنے والے سیلاب سے دو بچے فوت ہو گئے، 15 مکانات تباہ ہو گئے۔ سیلابی سے متعدد دکانوں اور مکانات کو نقصان پہنچا۔
بٹگرام مین رپورٹ ہونے والے ایک حادثے میں 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوا گیا اور ایک الگ حادثہ میں 7سالہ بچی برساتی نالے میں بہہ گئی ۔
بٹگرام۔ اچانک آنے والے سیلاب کے ریلے میں نالے کے قریب واقع املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ کئی مویشی بھی سیلاب کے پانی میں بہہ گئے ہیں۔
بٹگرام میں ضلعی انتظامیہ نے بھاری مشینری اور ریسکیوٹیمیں موقع پر روانہ کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: طائف اور ینیع شہر بڑی تباہی سے بچ گئے