وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے

Sep 24, 2026 | 21:22:PM
 وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔

این ایچ اے میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس  گریڈ 18 کی حراء رضوان کو تبدیل کر کے ان کی خدمات فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں۔ لیکچرار (فارسٹری) زرعی یونیورسٹی  ڈی آئی خان،  محمد آصف خان کو تبدیل کر کے ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر  نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر (لیگل) پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی محمد عابد اکرم چیمہ کو تبدیل کر کے ان کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر بطور ڈپٹی ڈائریکٹر (ریسرچ) پنجاب اسمبلی کے سپرد کی گئی ہیں۔  لیکچرار (انگریزی) فیڈرل کالج آف ایجوکیشن مسٹریس اجالا کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات بھی ڈیپوٹیشن پر محکمۂ کالج ایجوکیشن۔ سندھ کے سپرد کی گئی ہیں۔