حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے، نوٹیفکیشن جاری

Aug 31, 2026 | 22:23:PM
حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے پنجاب بھر میں انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کئی اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں جبکہ کچھ افسران کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق روبینہ کوثر  کو ڈائریکٹر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم،عبدالشکور کو ڈی جی شہر خاموشاں کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،احمد خاور شہزاد کو ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر پنجاب سنٹر فار ایکسی لینس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

 فاروق صادق کو  ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر پنجاب سنٹر فار ایکسی لینس تعینات کر دیے گئے،طارق محمود کواے ڈی سی میونسپل سروسز قصور تعینات کر دیا گیا،رافعیہ قیوم کو اے ڈی سی آر پاکپتن،محمد حسان طارق کو  ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ،عامر افتخار  اے ڈی سی میونسپل سروسز راجن پور تعینات کر دیا گیا، محمد عامر کوخدمات ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی،غزالہ کنول کو اے ڈی سی میونسپل سروسز خوشاب تعینات کر دی گئیں۔

 زریاب ساجد  اے ڈی سی میونسپل سروسز خوشاب،احمد مغیث کو اے ڈی سی انفورسمنٹ سرگودھا کا اضافی چارج دے دیا گیا، ارشد احمد کو  ایم ڈی ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا کا اضافی چارج دے دیا گیا،احمد سلیم کو ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی اوکاڑہ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

 طاہر جاوید چیمہ کو پروگرام ڈائریکٹر مثالی گاؤں سے او ایس ڈی بنا دیے گئے،شاہد عمران مارتھ کو نئے پروگرام ڈائریکٹر مثالی گاؤں تعینات کر دیے گئے،متعلقہ محکموں نے نوٹیفکیشن کے بعد تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
یہ  بھی پڑھیں : سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کا نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا