بچے سے زیادتی میں ملوث عادی مجرم کو پولیس نے گرفتار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا محمد سلیم ) اوکاڑہ کے قصبہ گوگیرہ خاص میں کم عمر بچے سے زیادتی میں ملوث عادی مجرم شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا،
7 سالہ بچے سے زیادتی کی شکایت تھانے آنے پر اوکاڑہ پولیس کے ڈی پی او نے خود فوری نوٹس لیا اور بچے کی شکایت سے سامنے آنے والے نامزد ملزم صائم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ظلم کا شکار ہونے والے بچے کے والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ جنسی درندہ عادی مجرم ہے اور گزشتہ دو ماہ سے موصوم بچے کو بار بار ریپ کرتا رہا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ نے کہا ہے کہ اس ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ اس واقعہ کی تفتیش میرٹ اور قانون کے مطابق مکمل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیئے: طوفانی بارش اور فلیش فلڈ ؛ دو بچے جاں بحق، 15 مکان تباہ، مویشی بہہ گئے