حیدر آباد میں بھی اجتماع کرنے پر پابندی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حسن خان) حیدر آباد میں بھی اجتماع کرنے پر پابندی لگ گئی۔
حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے آج 5 یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی نافذ کر دی ہے۔ یہ پابندی سیکشن 144 کے تحت نافذ کی گئی ہے۔
سیکشن 144 کے نوٹیفیکیشن کے مطابق حیدرآباد ضلع میں ہر طرح کے اجتماع کرنے پر پابندی 25 سے 29 ستمبر تک رہے گی۔ اس دوران کسی بھی جگہ پر پانچ یا اس سے زیادہ افراد کو جمع پایا گیا تو ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔
حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے پبلک مقامات پر دہشتگردوں کے کسی ممکنہ حملہ کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: طائف اور ینیع شہر بڑی تباہی سے بچ گئے