گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری،محکمہ موسمیات کاالرٹ جاری

Sep 24, 2026 | 16:17:PM
 گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری،محکمہ موسمیات کاالرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے اگلے ایک سے تین گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اوراسلام آباد میں تیزہواؤں،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے شمال مشرق میں بارش برسانے والا نظام موجود ہے اوراگلے 01 سے 03 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ٹیکسلا، واہ کینٹ، اٹک اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی اورریلیف اسکیم پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس
محکمہ موسمیات کے مطابق عوام موسمی سرگرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔