اسلام آباد کی ایک اور یونیورسٹی نے ملازمین کو گھر سے آن لائن کام کرنے کی ہدایت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بلال نیازی) اسلام آباد میں ایک اور یونیورسٹی کے منتظمین نے یونیورسٹی میں ملازمین کی جسمانی حاضری بند کر کے انہیں آن لائن کام کرنے کی ہدایت کر دی۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آج ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملازمین آئندہ ہدایت ملنے تک گھروں پر رہ کر آن لائن کام کریں۔
کل جمعہ کو ہفتے کا آخری ورکنگ ڈے ہو گا۔ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کو ویکلی آف ڈے ہوں گے، پیر کو بھی ملازمین گھروں پر رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے تمام تجاوزات کو بلاامتیاز فوری طور پر ہٹایا جائے، وزیرداخلہ محسن نقوی