مالدیپ کی پیپلز مجلس کےسپیکر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات،دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) مالدیپ کی پیپلز مجلس کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،ملاقات جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے مالدیپ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اہمیت پر زور دیا،چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بیان کے مطابق عبدالرحیم عبداللہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا،مالدیپ کی پیپلز مجلس کے سپیکر نے دوطرفہ روابط کو مزید گہرا کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : مسلسل پانچویں روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ،جانیے فی تولہ کتنے کا ہو گیا