ورسک روڈپر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ، 1 پولیس اہلکار شہید ،2شدیدزخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان) خیبرپختونخوا دارلحکومت پشاورمیں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے،فائرنگ کے تبادلے میں 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 اہلکار شدیدزخمی ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ ورسک روڈ پر پیش آیاجہاں مسلح حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا،پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1حملہ اور ہلاک ہوگیا۔
زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد جموں وکشمیر کے نومنتخب صدر ڈاکٹر نجیب نقی نےعہدے کا حلف اٹھا لیا