کرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی

Aug 31, 2026 | 15:36:PM
کرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر بخاری) کرک میں غول ڈیم کے قریب پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس نفری سرچ آپریشن کے لیے علاقے کی جانب جا رہی تھی کہ غول ڈیم کے قریب پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کی شدت کے باعث پولیس موبائل الٹ گئی، جبکہ گاڑی میں سوار ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے، شہید اہلکار کی شناخت پولیس موبائل کے ڈرائیور واجد کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں صفائی ٹیکس اور چارجز کی وصولی کیلئے نئی فورس قائم کرنے کی تجویز

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔