پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس  ایک فیصد گر گیا

Sep 24, 2026 | 18:42:PM
 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس  ایک فیصد گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج ہنڈرڈ انڈیکس  ایک فیصد گر گیا۔ 

آج جمعرات کے روز صبح  سٹارک مارکیٹ کھلتے ہیں پی ایس ایکس میں ایک بار پھر فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا۔  ٹریڈنگ کے دوران شئیرز کی قیمتیں گرتی دیکھی گئیں۔ 

ایک بار ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 172,491 پوائنٹس کی بلند سطح تک پہنچا۔  پھر 100 انڈیکس 170,418 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی آیا۔ 

سیشن کے دوسرے نصف حصے میں مسلسل فروخت کا دباؤ رہا۔  آخری گھنٹے میں مارکیٹ میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 1,733 پوائنٹس کی کمی سے 170498 پوائنٹس پر بند ہوا۔  کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی