پاکستان کے کبڈی کے شائقین کو ایشئین گیمز میں غیر متوقع صدمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کے کبڈی کے شائقین کو ایشئین گیمز میں غیر متوقع صدمہ کا سامنا کرنا پڑا ہے، پاکستان کی کبڈی ٹیم کھیل سے باہر ہو گئی ہے۔ پاکستان کی مردوں کی کبڈی ٹیم تین ایشئین گیمز مین کانسی کا تمغہ لینے میں کامیاب ہوئی تھی، جاپان میں ہو رہی حالیہ ایشئین گیمز میں کبڈی ٹیم خالی ہاتھ واپس آ رہی ہے۔
پاکستان کے ایشین گیمز میں آخری ثابت ہونے والے کبڈی میچ میں مقابلہ ایران کی ٹیم سے ہوا۔ پاکستان یہ میچ ہار گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کے میچ میں پاکستان کی کبڈی ٹیم نمایاں فرق کے ساتھ ہاری۔
پاکستان کی ٹیم نے 30 پوائنت بنائے اور ایران کی ٹیم نے 51 پوائنٹ بنائے۔
آج 24 ستمبر کو مردوں کی کبڈی کے گروپ بی کے آخری میچ میں ایران نے پاکستان کو سہولت کے ساتھ شکست دی۔ نتیجتاً پاکستان سیمی فائنل سے باہر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیئے: سہیل آفریدی ریڈیو پاکستان پشاور پر حملہ کیس میں ملزم نامزد ہوگئے
اس سے ایک دن پہلے پاکستان کی کبڈی ٹیم گروپ میچ میں تھائی لینڈ کی کبڈی ٹیم سے ہاری تھی۔ تھائی لینڈ کے ساتھ میچ میں پاکستان کی کبڈی ٹیم کے 45 پوائنٹ تھے اور تھائی لینڈ کی ٹیم نے 48 پوائنٹ بنائے تھے۔ اس شکست کے بعد پاکستان کے کھیل میں موجود رہنے اور سیمی فائنل تک جانے کا انحصار آج کے میچ مین ایران سے ہر صورت مین جیتنے پر تھا۔ ایران سے شکست کھا کر پاکستان کی کبڈی ٹیم کا ایشئین گیمز میں سفر تمام ہو گیا۔
ایشئین گیمز میں پاکستان کی کبڈی ٹیم نے گروپ میچوں میں دو میچ ملائشیا اور نیپال کی کبڈی ٹیموں سے جیتے تھے۔
آج گیمز کے چوتھے دن گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان کا مقابلہ ایران کے ساتھ 3:00 بجے سہ پہر ہوا۔
پاکستان نے گزشتہ تین ایشین گیمز میں سے ہر ایک میں مردوں کے کبڈی کا کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔ پاکستان دراصل دنیا میں کبڈی کی تجربہ کار ترین ٹیموں میں سر فہرست رہا ہے۔
کبڈی 1990ء سے ایشین گیمز کا حصہ ہے، پاکستان ایشین گیمز کبڈی میں 6 مرتبہ کانسی کے تمضے جیت پایا اور 2 مرتبہ فائنل میچ ہار کر سلور میڈل لایا۔
پاکستان نے 2014ء کی ایشئین گیمز میں بھی وکٹری سٹینڈ تک نہیں گیا تھا، 2014ء میں پاکستان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔
اب پہلی مرتبہ یہ ہوا ہے کہ پاکستان ایشین گیمز کبڈی کے سیمی فائنل میں بھی جگہ نہیں بنا سکا۔