تھرپارکر میں یاتریوں کی بس کو حادثہ، پانچ افراد جاں بحق، پندرہ زخمی ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جی آر جونیجو ) تھرپارکر میں مٹھی بدین روڈ پرٹریفک حادثہ میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ پندرہ سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
تھرپارکر میں مٹھی بدین روڈ پر ایک آئل ٹینکر اور مسافر کوسٹر میں تصادم ہوا ہے۔ ا ایکسیڈنٹ میں 5 افراد جاں بحق،15 سے زائد شدید زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ریسکیو ون ون ٹو ٹو حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اور شدید زخمیوں کو سول ہسپتال مٹھی منتقل کیا جارہا ہے۔
مسافر کوسٹر میں سوار تمام مسافروں کا تعلق نو کوٹ کی بھیل کالونی سے ہے۔ یہ سب لوگ یاتری ہیں جو کوسٹر میں سوار ہو کر ڈیپلو کی طرف گئے تھے ، یاترا کر کے واپس آ رہے تھے کہ کوسٹر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔
حادثہ کا شکار ہونے والی یاتریوں کی کوسٹر میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے ۔
یہ بھی پڑھیئے: سہیل آفریدی ریڈیو پاکستان پشاور پر حملہ کیس میں ملزم نامزد ہوگئے