ایف بی آر کا 26 ستمبر کو دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکسز اور ڈیوٹی کی وصولی کیلئے ہفتہ 26 ستمبر کو تمام متعلقہ دفاتر معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایف بی آر کی جانب سے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ لارج ٹیکس پیئرز آفسز اور ریجنل ٹیکس آفسز سمیت تمام متعلقہ فیلڈ فارمیشنز ہفتہ کے روز معمول کے مطابق دفتری امور انجام دیں۔
احکامات کے مطابق 26 ستمبر کو افسران اور عملہ معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دے گا، جبکہ چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو افسران کی کارکردگی اور دیگر متعلقہ امور کی نگرانی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گرفتاری کے خوف سے بدحواس شامی شہری13 سال تک فریج کے پیچھے کیوں چھپا رہا؟
ایف بی آر کے مطابق ہفتہ کے روز دفاتر کھلے رکھنے کا مقصد ڈیوٹی اور ٹیکسز کی وصولی کے عمل کو جاری رکھنا ہے۔