افغانستان انڈیا، اور اسرائیل کے پیسوں کے زور پر پاکستان سے لڑنا چاہتا ہے، پاکستانی فوج سرحد پر تیار بیٹھی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا ہے کہ افغانستان انڈیا، اور اسرائیل کے پیسوں کے زور پر پاکستان سے لڑنا چاہتا ہے۔ افغانستان غلط فہمی میں ہے کہ اس نے سوویت یونین کو شکست دی تھی اور اب وہ "طاقت" ہے۔
ضیا لانگو نے کہا کہ افغانستان غلط فہمی سے نکل کر اصلی حقائق پر آئے۔ پاکستان کی فوج سرحدوں پر تیار بیٹھی ہے۔ اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیں گے۔
ضیا لانگو نے کہا کہ افغانستان اپنے آپ کو ایک خوش فہمی میں ڈال کر اپنے ملک کو ایک نئی جنگ میں نہ ڈالے۔ اگر افغانستان پاکستان کے ساتھ لڑے گا، تو شکست افغانستان کی مقدر ہوگی۔ پاکستان ہمیشہ اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے تیار رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: سہیل آفریدی ریڈیو پاکستان پشاور پر حملہ کیس میں ملزم نامزد ہوگئے