پاکستان اور روانڈا کے درمیان تجارتی تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

Sep 24, 2026 | 18:08:PM
پاکستان اور روانڈا کے درمیان تجارتی تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط
کیپشن: پاکستان اور روانڈا کے درمیان تجارتی تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)پاکستان اور روانڈا کے درمیان تجارتی تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردئے گئے،روانڈا کے وزیرِ تجارت و صنعت، ٹونی کاجانگوے نے روانڈا کی جانب سے دستخط کئے جبکہ روانڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر نعیم خان نے تجارتی تعاون پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
ترجمان روانڈا سفارت خانہ اسلام آباد کے مطابق معاہدے کا مقصد پاکستان اور روانڈا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا ہے،مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سہولت کاری کو فروغ دیا جائے گا، کاروباری اداروں کے درمیان براہِ راست شراکت داری کو مضبوط کرنا بھی مفاہمتی یاداشت میں شامل ہے۔ 

ترجمان کے مطابق مفاہمتی یاداشت کے تحت مشترکہ منصوبوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو بھی وسعت دی جائے گی،پاک-روانڈا مفاہمتی یاداشت کے تحت مینوفیکچرنگ، صنعتی پیداوار، ٹیکسٹائل، ملبوسات مین تعاون بڑھایا جائے گا۔ 

ترجمان نے مزید کہاہے کہ مفاہمتی یاداشت کے  تحت زراعت، سیاحت، ٹرانسپورٹ اور نقل و حمل کے شعبوں میں  باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا،یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط، کاروباری تعاون اور اقتصادی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی بنیاد فراہم کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  موٹر سائیکل سواروں کو 600 روپے کا پیٹرول ڈلوانے پر صرف 100 روپے ادا کرنے ہوں گے