پاکستان کی سعودی عرب کیساتھ تجارتی خسارے میں 37 اعشاریہ 18 فیصد کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)پاکستان کے سعودی عرب کےساتھ تجارتی خسارہ میں 2 ماہ کے دوران 18.37فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،جولائی ، اگست 2026 میں سعودی عرب کےساتھ تجارتی خسارہ47کروڑ 10 لاکھ ڈالرزرہا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت میں سعودی عرب کےساتھ تجارتی خسارہ57 کروڑ 70 لاکھ ڈالرزتھا،جولائی،اگست 2026میں پاکستان کی سعودی عرب کے لیے برآمدات 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہیں۔
گزشتہ سال اسی مدت میں سعودی عرب کےلیےبرآمدات 10کروڑ 20لاکھ ڈالرز تھیں، گزشتہ 2 ماہ میں سعودی عرب کے لیےپاکستانی برآمدات میں3.92 فیصد کمی ہوئی،جولائی،اگست2026میں سعودی عرب سےدرآمدات کاحجم 56 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت میں سعودی عرب سےدرآمدات 67 کروڑ90 لاکھ ڈالرز تھیں، مالی سال کے2ماہ میں سعودی عرب سے پاکستان کی درآمدات16.2فیصدکم ہوئیں۔
مزید پڑھیں :منشیات استعمال کرنے والا 25 ہزار سال قدیم انسان در یافت