روانڈا-پاکستان انویسٹمنٹ فورم 23 ستمبر سے گیگالی میں ہوگا
کینیا چائے دراصل روانڈا کی بھیجی ہوئی چائے ہوتی ہے، روانڈا پاکستان تجارت دو سو فیصد تک بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، روانڈن ہائی کمشنر ہریرایمانا فاتو کی نیوزکانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) پاکستان سے 15 تا 18 رکنی وفد 23 ستمبر سے 25 ستمبر تک کیگالی، روانڈا میں ہونے والے روانڈا-پاکستان انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا۔
پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر ہریرایمانا فاتو نے آج اسلام آباد میں روانڈا ہائی کمشن میں سابق ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ حامد اصغر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستان اور روانڈا میں تجارت کا حجم 50 فیصد ہے۔ ہم اس کو 200 فیصد تک بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔
ہریرایمانا فاتو نے کہا کہ پاکستان میں استعمال ہونے والی چائے کا 45 فیصد روانڈا سے ہے، روانڈا پاکستانی چاول کا ایک بڑا خریدار ہے۔
روانڈا کی ہائی کمشنر ہریرایمانا فاتو نے بتایا کہ پاکستان سے 15 تا 18 رکنی وفد کیگالی، روانڈا میں ہونے والے روانڈا-پاکستان انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا ۔
ہریرایمانا فاتو نے کہا کہ روانڈا اور پاکستان میں 1962 میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔ اپریل 2025 میں اسلام آباد میں روانڈا کا ہائی کمشنر قائم کیا گیا۔ دو برس میں باہمی تجارت 10 فیصد سے 50 فیصد بڑھائی ، ہم 200 فیصد اضافہ کے لئے پرعزم ہیں۔
پاکستان میں استعمال ہونے والی چائے کا 45 فیصد روانڈا سے ہے، لینڈ لاک ملک ہونے کے باعث یہ چائے نیروبی کینیا کے راستے پاکستان کو ایکسپورٹ ہوتی ہے، روانڈا پاکستانی چاول کا ایک بڑا خریدار ہے۔
انہوں نے کہا کہ روانڈا-پاکستان انویسٹمنٹ فورم ایک آغاز ہے، ہم ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مضبوط تجارتی تعلقات کے خواہشمند ہیں، باہمی تجارتی معاہدے کے کاروبار، تجارت و سرمایہ کاری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی ریلیف دینے کی یقین دہانی کر دی
اس موقع پر پیٹرن ان چیف روانڈا پاکستان اقتصادی کونسل حامد اصغر خان نے اس نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغرب میں اسلام مخالف جذبات، مشرق وسطی میں جنگ کی تپش کے باعث افریقہ بلخصوص روانڈا سرمایہ کاری کی نئی منزل ہے۔
روانڈا میں موذوں سستی زمین، کم قیمت اسکلڈ لیبر، کم نرخ توانائی و بجلی، امن و استحکام اور پرکشش حکومتی ترغیبات و سہولیات بڑی تعداد میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کی۔ وجوہات ہیں، اس موقع پر مہمانوں کو اعزازات و تحائف بھی دئیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 80 فیصد خودکش بمبار افغانستان سے آ رہے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ ہیں