وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی ریلیف دینے کی یقین دہانی کر دی
جماعت اسلامی کل کراچی سے لانگ مارچ شروع کرے گی، لیاقت بلوچ کا اصرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جماعت اسلامی اور حکومت میں مذاکرات ختم ہو گئے۔ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے بتایا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آج بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ تاہم لیاقت بلوچ نے بتایا کہ حکومتی وفد کی جانب سے جلد عوامی سطح پر غیر معمولی ریلیف دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کے نمائندوں نے آج پانچوین مرتبہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں۔
آج جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات میں وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق شامل تھے۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے وفاقی وزرا کے ساتھ بات چیت ختم ہونے کے بعد بتایا کہ کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے مذاکرات میں بھی حکومت نے جماعت اسلامی سے اپنے اعلان کردہ لانگ مارچ کو منسوخ کرنے کی درخواست کی۔ وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے یہ لانگ مارچ منسوخ کر دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیئے: مسجد پر حملہ کرنے والا دہشتگرد افغانی تھا
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں 80 فیصد خودکش بمبار افغانستان سے آ رہے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ ہیں
لیاقت بلوچ نے بتایا کہ حکومتی وفد کی جانب سے جلد عوامی سطح پر غیر معمولی ریلیف دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ حکومت عوامی مطالبے پر عملی اقدام کرے وگرنہ احتجاج و لانگ مارچ ضرور کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیئے: آپریشن ردالفتنہ3 :سکیورٹی فورسز کی پنجگور ، چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
لیاقت بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ پٹرولیم لیوی کے خاتمہ کے لئے لانگ مارچ لازم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے مطابق امیر جماعت کی قیادت میں سپر لانگ مارچ کل کراچی سے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیئے: ایشیاکپ کے فائنل انڈیا نے جیتے، ٹرافیاں پاکستان آگئیں؛ دونوں ٹرافیاں اب کہیں نہیں جارہیں، بھارت کی امیددم توڑگئی