ایشیاکپ کے فائنل انڈیا نے جیتے، ٹرافیاں پاکستان آگئیں؛ دونوں ٹرافیاں اب کہیں نہیں جارہیں، بھارت کی امیددم توڑگئی

Sep 19, 2026 | 21:55:PM
ایشیاکپ کے فائنل انڈیا نے جیتے، ٹرافیاں پاکستان آگئیں؛ دونوں ٹرافیاں اب کہیں نہیں جارہیں، بھارت کی امیددم توڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فائنل میچ انڈیا نے جیتے لیکن ایشیا کپ کی دونوں ٹرافیاں پاکستان آ گئیں۔ بھارت ان ٹرافیوں کو حاصل کرنا چاہتا تو ہے لیکن حاصل کر نہیں سکتا۔ اور کہا جا رہا ہے کہ اب تو بھارتی لال بھجکڑوں کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔
ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے مردوں کے  ایشیا کپ کی ٹرافی کے بعد عورتوں کے ایشیا کپ کی ترافی بھی غیر سماجی رویہ کی وجہ سے گنوانے کے  بعد ان ٹرافیوں کو  ایشئین کرکٹ کونسل کے پاکستانی چئیرمین سے واپس حاصل کرنے کی امید اب دم توڑ رہی ہے۔ 

 مینز اینڈ ویمنز کی ایشیا کپ کی ٹرافیاں بھارتی کرکٹ ٹیموں کے  فائنل جیتنے کے بعد انہی کو ملنا تھیں لیکن دونوں بھارتی ٹیموں کے کپتانوں نے اپنی ہندوتوا پرست حکومت کی ہدایت پر غیر سماجی رویہ پر مبنی  حرکت کی اور  ایشئین کرکٹ کونسل کے پاکستانی  چئیرمین محسن نقوی کے ہاتھ سے یہ ٹرافیاں لینے سے انکار کر دیا۔ اب بھارتی لال بھجکڑ یہ ترافیاں لینا تو چاہتے ہیں لیکن اس کا کوئی راستہ ان کو نہیں سوجھ رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مھسن نقوی دونوں ٹرافیاں کوئی  فائنل میچ جیتے بغیر پاکستان لے آئے ہیں۔ انڈین کرکٹ بورڈ کی ان ٹرافیوں کو  واپس  حاصل کرنے کی امید دم توڑ گئی ہے  ذرائع بتا رہے ہیں کہ ایشیا کپ کی دونوں ٹرافیاں پاکستان میں موجود ہیں اور کہیں نہیں جا رہیں۔

گزشتہ برس بھارتی مینز ٹیم نے دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی، جب کہ گزشتہ اتوار بھارتی ویمن ٹیم نے بھی کامیابی کے بعد ٹرافی وصول نہیں کی۔دونوں ٹرافیاں اب بھی اے سی سی کے صدر محسن نقوی کے پاس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  21 ہزار طلبہ میں سے نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گے: محسن نقوی 

ٹرافیاں حاصل کرنے کے لیے بھارت کو  محسن نقوی سے ہی یہ ٹرافیاں لینا ہوں گی۔ دونوں ٹرافیاں اے سی سی کے صدر محسن نقوی ہی دیں گے۔ محسن نقوی پاکستان کی بلاجواز سبکی کرنے کی حرکت کو دو مرےتبہ دہرانے کو کسی قیمت پر معاف کرنے پر تیار نہیں ہیں۔ 

 بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا کا ایک بیان سامنے آیا تھا کہ ایشیا کپ کی دونوں ٹرافیاں ایک دن ممبئی میں بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر ضرور پہنچیں گی، تاہم ٹرافیوں کی واپسی کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیئے:    پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے 16 کھلاڑی پاکستان انڈر 17 سکواڈ تک پہنچ گئے