بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایشیا کپ کی جلد ٹرافیاں حاصل کرنے کی اُمید دم توڑ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا آظر )بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایشیا کپ کی جلد ٹرافیاں حاصل کرنے کی اُمید دم توڑ گئیں، ایشیا کپ مینز اور ویمنز ٹرافیاں پاکستان میں ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی مینز اینڈ ویمنز ٹرافیاں پاکستان میں موجود ہیں،پاکستان میں موجود ٹرافیاں کہیں نہیں جا رہیں،بھارتی کرکٹ بورڈ نے جلد ٹرافیاں ملنے کی امید ظاہر کی تھی.
گزشتہ برس بھارتی مینز ٹیم نے دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی، گزشتہ اتوار بھی بھارتی ویمن ٹیم نے جیتنے کے بعد ٹرافی نہیں لی تھی، دونوں ٹرافی وصول کرنے کے لیے بھارت نے رضامندی ظاہر کرنا ہے.
دونوں ٹرافیاں اے سی سی کے صدر محسن نقوی ہی دیں گے، بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا کا ایشیا کپ کی ٹرافیوں کے بارے بیان سامنے آیا تھا.
دیوا جیت نے کہا کہ ایشیا کپ کی دونوں ٹرافیاں ایک دن ممبئی میں بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر ضرور پہنچیں گی، ٹرافیوں کی واپسی کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دی جاسکتی۔
یہ بھی پڑھیں :این اے 77 ضمنی الیکشن؛مسلم لیگ ن کا راشد بشیر ورک کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ