بورس جانسن اب بھی تاج برطانیہ کے راج کے نشے میں ہیں، اکبر ایس بابر 

Sep 19, 2026 | 22:42:PM
بورس جانسن اب بھی تاج برطانیہ کے راج کے نشے میں ہیں، اکبر ایس بابر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)  پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے عمران خان کے بارے میں سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے بیان پر  اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ "تاج برطانیہ" کا "راج" ختم ہوئے 80 سال ہو چکے ہیں۔شاید سابق برطانوی وزیراعظم اب بھی اسی "برطانوی راج" کے نشے میں ہیں۔ 

 اکبر ایس بابر نے  بورس جانسن کو مشورہ  دیا کہ گزرے ہوئے برطانیہ راج کے خمار سے جتنی جلد باہر آ جائیں اتنا ہی آپ کے لئے بہتر ہوگا۔ 

یاد رہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عمران خان کی رہائی کے حق میں وڈیو بیان جاری کیا تھا ۔

اس وڈیو بیان میں بورس جانسن نے کہا تھا کہ عمران خان نے صرف گھڑی ہی تو چوری کی ہے تو کیا ہوا اسے فورا رہا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیئے:  انگلینڈ کی حکومت عمران خان کو رہا کروائے، سابق برٹش وزیراعظم بورس جانسن کا مطالبہ