اوباڑو : مبینہ سیاہ کاری کے الزام پر 18 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)اوباڑو کے نواحی علاقے میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام پر 18 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق مقتولہ ثمینہ کا قاتل اس کا بھائی اسلم نکلا جس کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا، قتل کے بعد واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی مبینہ کوشش کی گئی، واقعے کا مقدمہ تھانہ اوباڑو میں سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ گزشتہ دس روز کے دوران مبینہ سیاہ کاری کا یہ دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے،واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ، ریاض میں الرٹ جاری