ریاست کودھمکانے والےعناصرکامیاب نہیں ہوں گے، علی پرویز ملک

Sep 27, 2026 | 20:17:PM
ریاست کودھمکانے والےعناصرکامیاب نہیں ہوں گے، علی پرویز ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)  وفاقی وزیر پیٹرولیم  علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ریاست کودھمکانے والےعناصرکامیاب نہیں ہوں گے۔ ریاست کاتحفظ تمام پاکستانیوں کی اور حکومت کی سب سے اولین ترجیح ہے، ریاست پرکسی کوحملہ آورہونےکی اجازت نہیں دی جائےگی،مخالفین جتنی چاہےکوشش کرلیں، عوام اپنےمحسنوں کوپہچان چکے ہیں۔ 

آج لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ  ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، خوارجیوں نے زخمیوں کے ہسپتال لے جانے والے ریسکیو اہلکاروں کو بھی الگ سے گھات لگا کر حملہ کر کے قتل کیا۔  

علی پرویز ملک نے کہا، ہماری ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں ،سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کا جوانمردی سے مقابلہ کررہی ہیں۔ ہمیں متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔ پاکستان کوایک بارپھردہشت گردی کی نئی لہرکا سامنا ہے۔ تمام سیاسی کارکن اور عوام  معمولی اختلافات کو بھلاکردہشتگردی کےخلاف متحدہوں۔

علی پرویز ملک نے کہا،  اتحاد کےساتھ مسائل کے حل کیلئے چلیں گے تو کامیابی ملے گی۔ خطے کی صورتحال آج کشیدہ ہے۔ امریکہ ایران جنگ سےخطے میں کشیدگی ابھی جاری ہے۔

علی پرویز ملک نے وزیراعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا  کہ  وزیراعظم شہبازشریف نےاقوام متحدہ میں بہتراندازمیں گفتگو کی،انہوں نےجنگی صورتحال پرپاکستانی عوام کی بھرپورترجمانی کی،خطےکی صورتحال پرپاکستان کا بھرپور مؤقف پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  ایشئین گیمز  میں جیولن تھرو کا فائنل کل شام ہو گا، ارشد ندیم  کیلئے کیا امکانات ہیں؟ 

علی پرویز ملک نے کہا، وزیراعظم نےعالمی فورمزپرفلسطین کامعاملہ بھی بھرپوراندازمیں اٹھایا، انہوں نےہرمسئلےکو بہترانداز سےاجاگر کیا،وزیراعظم کےملکی سالمیت اورخطےکےاستحکام کیلئےفیصلوں کیساتھ ہیں، خطےکی صورتحال یقیناً پریشان کن ہے۔پاکستان کو مستقل جنگ بندی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا،ہمیں نظام کی بہتری کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  بلوچستان میں ’’آپریشن شعبان‘‘ ،96گھنٹوں میں فتنہ الہندوستان کے 71 سے زائد دہشتگرد جہنم واصل 

انہوں نے کہا، آج وقت ہےملک کی خدمت کریں،اسلام آباد پر حملہ نہ کریں،جو لاپرواہی دکھائی جا رہی ہے، ڈر ہے اس کا نقصان ملک کو نہ ہو،اپوزیشن سیاست بعد میں کرے، ملک کو اولین ترجیح دے،وزیراعظم اورحکومت مشکل گھڑی میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے،پاکستان سے بڑھ کر نہ کسی کا وجود ہے نہ سیاست،اسلام آباد پر چڑھ کرکسی کو آزاد کرانے کی سوچ ہے تو ریاست کمزور نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  سستا پیٹرول اسکیم مزید 10 ماہ جاری رکھنی پڑی تو رکھیں گے: علی پرویز ملک