ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ، 11 افراد شہید، 30 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکے میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 11 افراد شہید ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش نوعیت کا دھماکہ ڈیرہ ، کوئٹہ روڈ پر انسداد سمگلنگ امن میلہ پولیس چیک پوسٹ پر ہوا۔
بتایا گیا ہے کہ بارود سے بھری ہوئی ایک گاڑی آئی اور انسداد سمگلنگ چیک پوسٹ سے ٹکرائی گئی۔
شہید ہونے والوں کے متعلق ابتدائی اطلاعات یہ ہیں کہ ان میں 2 سال عمر کے بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ کچھ پولیس اہلکار ور کسٹمز کے اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔ 30 افراد زخمی ہیں۔
زخمیوں میں کسٹم، پولیس اہلکاروں اور شہری سبھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے اور شہدا کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ انسداد اسمگلنگ چیک پوسٹ پر حملہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے۔ خوارج کی جانب سے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔