وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ہیلتھ پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کا حکم

Sep 26, 2026 | 18:29:PM
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ہیلتھ پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کا حکم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ہیلتھ پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدا رت اجلاس میں ہیلتھ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

میانوالی میں مریم نوازمیڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی، ڈیرہ غازی خان میں کلثوم نوازکینسر ہسپتال کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

گوجرانوالہ میں 268بیڈ کا نوازشریف مریم نوازانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا، اجلاس میں لیہ میں میڈیکل کالج پراجیکٹ پر رپورٹ پیش، وزیراعلیٰ کی جلد از جلد قیام ممکن بنانے کی ہدایت کی۔

نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ،انسٹی ٹیوف آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر،سرگودھا کارڈیالوجی پراجیکٹس کا جائزہ، نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انفکشن ، ڈیزیز، پلاسٹ سرجری، جینیٹک،سرجیکل،آرتھوپیڈک انسٹی ٹیوٹ بنیں گے۔

نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں چلڈرن ہسپتال ٹواورانسٹی ٹیوٹ آف اپتھلمالوجی بنیں گے، نوازشریف میڈیکل سٹرکٹ میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال اور100بیڈ کا جنرل ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ملازمین کے الاؤنسز میں بلا تفریق مراعات دینے کی تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع