چینی سبزی فروش کا دکان پر میک اپ کرنے کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چین میں ایک سبزی فروش نے خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا منفرد انداز اپنایا کہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
عام طور پر سبزی فروش اپنی دکان کی جانب گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے تازہ سبزیوں، کم قیمت یا خصوصی رعایت کا اعلان کرتے ہیں۔
اس چینی دکاندار نے ان سب سے ہٹ کر ایک دلچسپ طریقہ اختیار کیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سبزی فروش کو مکمل میک اپ کے ساتھ اپنے سٹال پر سبزیاں فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:عمر قید کی سزا کاٹنے والے گینگسٹرکوشادی کیلئے12 گھنٹے کی آزادی مل گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق دکاندار نے یہ انداز خاص طور پر خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنایا تھا۔
تاہم اس کی انوکھی مارکیٹنگ صرف بازار تک محدود نہیں رہی۔ سٹال پر میک اپ کے ساتھ سبزیاں فروخت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی پہنچ گئی۔
صارفین اس دلچسپ انداز پر تبصرے کر رہے ہیں۔یوں گاہکوں کو متوجہ کرنے کی ایک منفرد کوشش نے دکاندار کو سوشل میڈیا پر بھی نمایاں کر دیا۔